خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی خواتین کے متعلق تبصرے پر معذرت سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایوانِ بالا کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین اراکین کے متعلق تبصرے پر معذرت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔ اس موقعے پر خطاب کے دوران خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی خواتین سینیٹرز کے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف حکومت نے ہمالیہ جیسے مسائل حل کردئیے۔خواجہ آصف

خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ایوانوں میں مردوں کے خلاف بھی تبصرے کیے جاتے ہیں۔ خواتین ریمارکس کو برداشت کرنے میں بھی ہماری برابری کریں۔ جب مریم نواز کے خلاف باتیں کی گئیں، تب ان کا ضمیر نہیں جاگا تھا؟

معذرت نہ کرنے پر تحریکِ انصاف کے سینیٹرز خواجہ آصف کے خلاف عملی احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ کے اجلاس کے دوران واک آؤٹ کر گئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے مریم نواز سے معافی مانگیں، پھر میں بھی معذرت کروں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے ہمالیہ جیسے مسائل حل کردئیے ہیں۔

 سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے 10 روز قبل خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم حکومت کی 12 سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر احسن انداز میں چلے۔

Related Posts