صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بچہ کتے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگا کر جاں بحق ہوگیا، صدر پی ٹی آئی کراچی و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز قبل لاڑکانہ کے نواحی گاؤں آریجہ پھیڑو میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے خوف سے بچے نے تالاب میں چھلانگ لگا دی جسے بچانے کیلئے کوئی نہ آیا۔
بچہ 7 اگست کے روز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے نے کتوں سے بھاگ کر اپنی جان بچالی۔ 12 سالہ ڈنو شیخ کی لاش چانڈکا ہسپتال منتقل کردی گئی۔ بچہ اپنے کزن کے ہمراہ ذکریو مہیسر گیا تھا۔
سندھ میں 1 روز میں کتوں کے کاٹے سے 12 شہری زخمی ہوئے جنہیں ویکسین لگا دی گئی جبکہ رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے 12 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رکنِ سندھ اسمبلی نے ٹوئٹر پر 12 سالہ بچے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں عدالتی احکامات کے باوجود کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول کے آبائی گاؤں لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کے خوف سے معصوم بچے نے تالاب میں چھلانگ لگا لی اور پی پی کو کتوں سے ہمدردی ہے۔
سندھ میں عدالتی احکامات کےباوجودآوارہ کتوں کےخاتمےکیلئےکوئی اقدامات نہیں کیےگئےبلاول کےآبائی گاؤں لاڑکانہ میں کتےکےکاٹنےکےخوف سےمعصوم بچےنےتالاب میں چھلانگ لگالی پی پی پی کو انسانوں سےزیادہ کتوں سےہمدردی ہےنالائقی کی داستان رقم کرنےوالی پی پی کانام گنیز بک آف ورلڈریکارڈمیں ہوگا. pic.twitter.com/s3vfZ42sXv
— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) August 9, 2021
ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انسانوں سے زیادہ کتوں سے ہمدردی ہے۔ نالائقی کی داستان رقم کرنے والی پی پی پی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں، خرم شیر زمان