کراچی:سال نوکی آمدپرناخوشگوار سرگرمیوں پر قابوپانےکیلئے کمشنر کراچی کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے،جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں نیوائرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی ،اس لیے شہری لوگوں کی زندگیوں سے کھلنے کے بجائے امن کی فضابرقراررکھنے میں کرداراداکریں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی طبیعت خراب، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی نئے سال کی آمد پر شہریوں کووارننگ دیتے ہوئے کہاہےکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں بالکل بھی ملوث نہ ہوں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا،ترجمان پنجاب حکومت کاکہناتھاکہ شہری غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔