خواجہ برادران کی درخواست ضمانت کافیصلہ کل سنایا جائے گا،حمزہ شہباز پیشی متوقع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khwaja-Brothers
پیراگون ہائوسنگ ا سکینڈل میں خواجہ برادران کیخلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند ،سماعت21 نو مبر تک ملتوی

لاہور: پیر ا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل بدھ کے روز سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیر کے روز پیرا گون ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل بدھ کے روز سنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھی کل کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اراکین اسمبلی او رکارکنوں کو گرفتار پارٹی رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جب کہ عدالت نے ملزمان عمر ضیا، ندیم ضیا اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

مذکورہ کیس میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

عدالت نے گزشتہ ماہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کی جس سے ملزمان نے انکار کر دیا تھا۔

Related Posts