عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان کون ہوتے ہیں ایسے مشورے دینے والے، اہم عہدے کیلئے فوج نام بھیجے گی، وزیراعظم ایک نام تجویز کریں گے، قطعی طور پر کوئی مذاکرات یا رابطے نہیں ہو رہے، ملکی سیاست میں اہم موڑ آچکا ہے، نومبر فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عام انتخابات آئینی وقت پر ہوں گے، سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پرمذاکرات اوراتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے، جن مذاکرات کا راگ تحریک انصاف الاپ رہی ہے، اُن کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملائیشیا میں ہم جنس پسندوں کی رنگین پارٹی پر چھاپا، متعدد گرفتار

اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کر لیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سرپرستی اور ایئر ٹائم دے رہا ہے، عمران خان اس کو انجوائے کریں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج جنگ، بیانیے اور میڈیا کے بل بوتے پرلڑی جاتی ہے، عمران نیازی آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرکے اورفوج کو تقاریر کا موضوع بنا کرایسا بیا نیہ بنا رہا ہے جو بھارت کا تو ہو سکتا ہے مگر کسی پاکستانی کا نہیں۔خصوصاً وہ پاکستانی جسےان اداروں نےمکمل تعاون دیا اور وطن نے عزت بخشی جو اسے راس نہ آئی۔

Related Posts