خواجہ آصف کی چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سینیٹ میں مراعات کا جو بل منظور ہوا، اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ارکان اسمبلی کے پروٹوکول لینے پر تنقید کی اور کہا کہ لوگ دیکھتے ہیں تو برا بھلا کہتے ہیں، پروٹوکول نہیں چھوڑ سکتے تو عہدے چھوڑ دیں، اگر جان کا اتنا ہی خوف ہے تو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے نواز شریف کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دے دی

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں مراعات کا جو بل نظور ہوا، اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر دفاع نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی اس معاملے سے اپنے آپ کو دور کرلے۔

چیئرمین سینیٹ مراعات بل

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات اور الاونسز میں اضافے کا بل منظور ہونے سے قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

سینیٹ سے منظور کردہ بل کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ ایک لاکھ تین ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا، چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کے فرنیچر کیلئے ایک بار کے اخراجات ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیے گئے۔

دفتر سے پانچ میل سے زیادہ سفر پر 10 روپے فی کلومیٹر کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے 300 اور نجی کار کیلئے 400 روپے فی کلومیٹر الاؤنس ملے گا۔

سفر کے دوران رکنے پر 1750 روپے کے بجائے 10 ہزار روپے ملیں گے، چیئرمین سینیٹ چارٹرڈ جہاز پر بیرون ملک جاسکیں گے اور ساتھ میں چار اہلخانہ بھی سفر کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ سابق چیئرمین سینیٹ کو 12 ملازمین کا عملہ ملے گا، رہائش گاہ پر سکیورٹی کے 6 اہلکار تعینات ہوں گے۔ سفر کے دوران اسکواڈ میں پولیس، رینجرز، فرنٹیئر کور اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اہلکار شامل ہوں گے۔

Related Posts