سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہن کی عیادت کیلئے امریکا روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan abbasi talk to media in karachi

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی اپنی علیل ہمشیرہ کی عیادت کیلئے 15 روزہ دورہ پر امریکا روانہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی امریکا میں اپنی بیمار بہن اور بہنوئی کی عیادت کریں گے۔ وفاقی حکومت نے جمعرات کودورہ امریکا کے لئے درخواست جمع کروانے کے بعد سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹادیا تھا۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکا میں بیمار بہن کی عیادت کیلئے حکومت کو نام ای سی ایل سے ہٹانے کیلئے درخواست کی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے 15 دن کیلئے امریکا جانے کی اجازت دی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے،شبلی فراز

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر احتساب عدالت غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں فردِ جرم عائد کرچکی ہے ،سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی تقرری کیس میں الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرریاں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کیں۔

غیر قانونی تقرری کیس کی سماعت کراچی میں ہوئی جہاں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور دیگر کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور میں بے گناہ ہوں۔

Related Posts