وزیراعظم کا عوام سے مضبوط رشتہ گڈی گڈے کیلئے ڈراؤنا خواب ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز اور بلاول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا عوام سے مضبوط رشتہ گڈی گڈے کیلئے ڈراؤنا خواب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش میں غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی بے روزگار ٹولے کے نام نہاد رہنما کا گڑھی خدا بخش نہ آنا شدید اندرونی اختلافات کی داستانِ غم بیان کرتا ہے۔ بلاول کی تقریر کے دوران پنڈال خالی ہوجانا ثابت کرتا ہے کہ بچے کی اقتدار کے کھلونے سے کھیلنے کی ضد کو گڑھی خدا بخش آنے والوں نے بھی پذیرائی نہیں بخشی۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں مسلسل تیسری بار اقتدار ملا جن کی کارکردگی صرف پاپڑ ہے جو فالودے والوں کے جعلی اکاؤنٹ تک محدود نظر آتی ہے جبکہ شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہوگا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا پاکستان اور عوام سے جڑا مضبوط رشتہ گڈی گڈے کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

انہوں نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مایوسیوں کے اندھیروں میں بھٹکتی راجکماری اور شہزادہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے کپتان عمران خان پر لاحاصل تنقید کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ جعلی راجکماری کی آمد سے بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ انکی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔

مزید پڑھیں: راجکماری کی آمد سے بی بی کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts