چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، خالد منصور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی (سی پیک) کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ میں نے اپنے عہدے کے دو سال مکمل کرلیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری نیک خواہشات خالد منصور کے ساتھ ہیں۔

عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ خالد منصور مستقبل میں اتھارٹی کی قیادت کریں گے اور وہ ایسا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے لیے تعینات کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے خاندانوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور کرپشن کو قابل قبول بنایا، وزیراعظم عمران خان

Related Posts