لاہور: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 12 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، سرمایہ کاری مختلف شعبہ جات میں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کے زیر انتظام سی پیک صنعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے سی پیک نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے والے چین نے توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی۔
سی پیک میں امریکا سمیت دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان
میڈیا سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کرے، اسد عمر
معاونِ خصوصی برائے سی پیک نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر چین کے ممنون ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سی پیک صنعتی کانفرنس سے سفیرِ پاکستان معین الحق نے بھی ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک معاشی انقلاب لائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان یا چین تک محدود نہیں بلکہ اس میں امریکا سمیت دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
عالمی میڈیا کو گزشتہ ماہ دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا کہ امریکی کمرشل قونصلر سے بات ہوئی اور ساتھ ہی دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی سی پیک میں دلچسپی ظاہر کی۔سب کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع وسیع ہیں۔