ہاکس بے میں دستیاب چٹخارے دار کھڈی کباب، ذائقے میں اپنی مثال آپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاکس بے میں دستیاب چٹخارے دار کھڈی کباب، ذائقے میں اپنی مثال آپ
ہاکس بے میں دستیاب چٹخارے دار کھڈی کباب، ذائقے میں اپنی مثال آپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ہاکس بے میں چٹخارے دار کھڈی کباب ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں جسے کھڈی کباب تیار کرنے والے اپنی اسپیشلٹی قرار دیتے ہیں۔

بنیادی طور پر کھڈی کباب کی ڈش بلوچستان سے سندھ کے صوبائی دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئی۔ آج کل جون کا مہینہ، چلچلاتی دھوپ اور پسینے سے شرابور کردینے والی گرمی جاری ہے تاہم کھڈی کباب کو سردیوں کی ڈش سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ڈی اے مارکیٹ کا مزیدار چنے کا پلاؤ

عرب میں کھڈی کباب اونٹ، بلوچستان اور سندھ میں دنبے کے علاوہ کراچی میں زیادہ تر بکرے کے گوشت سے بنتا ہے۔ اسے زمین کے اندر کوئلے کے دم پر پکایا جاتا ہے جس کی خوشبو ہی اشتہا انگیز ہوتی ہے۔عوام کی بڑی تعداد شام اور رات کے وقت ہاکس بے کا رخ کر لیتی ہے۔

گوشت کے علاوہ کھڈی کباب میں چاول، ابلے ہوئے انڈے، خشک میوہ جات اور گارنش کرنے کیلئے سبزیاں شامل کی جاتی ہیں۔ اس کی قیمت فی کلو کے حساب سے رکھی جاتی ہے۔ اگر اراکین زیادہ ہوں تو فی گاہک 2680روپے آتے ہیں تاہم اس میں کمی بیشی ہوسکتی ہے۔

اگر کوئی شخص کھڈی کباب کھانا چاہے تو اس کا آرڈر 1 روز پہلے دینا پڑتا ہے۔ مٹن میں مصالحہ وغیرہ جذب کرنے کیلئے میرینیٹ کیا جاتا ہے۔ اگلے روز جب 10 یا 12افراد آتے ہیں تو انہیں سرو کیاجاتا ہے۔ عام طور پر 10 سے 14افراد ایک پلیٹر کھا لیتے ہیں۔

اگر کھانے والے کم ہوں تو 4 سے ساڑھے 5 کلو تک بھی پلیٹر تیار کیاجاتا ہے جو اسٹیمر میں آجاتا ہے، جسے دم پخت کہتے ہیں۔ اگر پلیٹر مکمل ہو تو کوئلے کے ذریعے، ورنہ اسٹیم یعنی پانی کی بھاپ پر پکتا ہے۔ اسے گرم تیل کے ذریعے تڑکا بھی لگایا جاتا ہے جس سے گوشت اسپائسی ہوجاتا ہے۔

دعا ریسٹورنٹ والوں کا کہنا ہے کہ ہماری ایک برانچ حیدر آباد اور دوسری ہاکس بے میں ہے۔ ہماری گاہکوں سے درخواست ہے کہ یہاں ایک بار ضرور آئیں۔ یہاں کا ماحول دیکھیں۔ خود بھی کھڈی کباب کھائیں، اپنے اہلِ خانہ کیلئے بھی لے کر جائیں اور دوست احباب کو بھی لاسکتے ہیں۔ 

 

Related Posts