قازقستان کا پارلیمانی وفد پہلی بار پاکستان کے دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قازقستان کا پارلیمانی وفد باہمی تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کا ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد جس کی قیادت مجلس کے چیئرمین کوشانوف زانووچ کر رہے ہیں، پاکستان کے 3 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

او آئی سی سیکرٹری جنرل تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے دیگر اراکینِ قومی اسمبلی کے ہمراہ قازقستان سے آئے ہوئے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر قازق پارلیمانی وفد نے جذبۂ خیر سگالی کا اظہار کیا۔

پاکستان آمد کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے قازق وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

آج سے 2 روز قبل سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)حسین ابراہیم طحہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈائریکٹر جنرل او آئی سی فرخ اقبال نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

Related Posts