ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ساتھی فنکار وکی کوشل نے دیوالی کی رات معروف ہدایتکار کبیر خان کے گھر پر منگنی کی۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ جوڑے کی منگنی کے چرچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویلکم، بینگ بینگ اور ٹائیگر زندہ ہے سمیت متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کترینہ کیف اور من مرضیاں کے وکی کوشل کی شادی کے متعلق چرچے عام ہیں تاہم دونوں فنکاروں تاحال ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی۔
ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں عکسبند کیے گئے چند ناقابلِ برداشت تصورات
صبا قمر اور زاہد احمد نئی ٹیلی فلم ہنگور ایس 131 میں جلوہ گر ہوں گے
کچھ روز قبل کترینہ کیف کی وکی کوشل سے منگنی اور پھر شادی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں جو بعد میں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دیوالی کی رات کبیر خان کے گھر پر منگنی کی۔
دونوں فنکار بھارتی میڈیا کی مداخلت سے بچنے کیلئے مختلف گاڑیوں میں سوار ہوکر کبیر خان کے گھر پہنچے۔ کترینہ کیف اپنی بہن اور والدہ جبکہ وکی کوشل بھائی اور والدین کے ہمراہ بالی ووڈ ہدایتکار کے گھر پہنچے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اِس مرتبہ کترینہ اور وکی نے درحقیقت منگنی کر لی ہے تاہم اس قسم کی خبریں متعدد مرتبہ سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کا یہ جوڑا اپنی منگنی کا اعتراف کب کرتا ہے۔