کورنگی کے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt taking steps for the development of Karachi: Commissioner shallwani

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کے اعزاز میں کاٹی میں ظہرانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے صنعتکاروں کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروادی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کے اعزاز میں ایوان صنعت و تجارت کورنگی میں ظہرانہ کی ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں صنعتکاروں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کورنگی صنعتی زون میں در پیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر تاجرو صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ صنعتکاروں کے تعاون کے بغیر شہر میں بہتری ممکن نہیں ۔یقین دلاتا ہوں کہ جلد کورنگی کے صنعتکاروں کے مسائل حل کرونگا ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ شہر میں بہتری اب صنعتکاروں کے تعاون سے ہی لائی جاسکتی ہے ، مفلوج سیوریج سسٹم ، خستہ حال سڑکیں اور صفائی کا ناقص نظام دنیا میں بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔

اس موقع پر کاٹی کے صدر و ممبران نے کہا کہ پانی، بجلی ، گیس کی عدم فراہمی کے باوجود بھی کورنگی کے صنعتکار صنعتیں چلا کر ایک جہاد کرر ہے ہیں۔

مزید پڑھیں:جدید تعلیمی نظام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا چاہتا ہوں، حنید لاکھانی

اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی نے صنعتکاروں کو انکے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی بھی کروائی جبکہ ناقص کارکردگی پر صنعتکاروں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف احتجاج کا عندیہ بھی دیا ہے۔

Related Posts