ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری شہید ہوئے جو بھارتی فوج کی سفاکیت کا ثبوت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM azad kashmir
مظفرآباد: آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے چھ شہری شہید ہو گئے جو بھارتی فوج کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔

مظفرآباد: آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے چھ شہری شہید ہو گئے جو بھارتی فوج کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے نیلم اور مظفرآباد ایل او سی سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی دوکانیں اور مکانات تباہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ شہری ضلع مظفرآباد اور ایک نیلم میں شہید ہوا۔

انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل واقعے کا نوٹس لیں اس طرح کے واقعات خطے کو جنگ کی جانب لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول پر چھ لاکھ سے زائد آبادی رہتی ہے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں الرٹ رہے۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے مظفرآباد اور نیلم سیکٹرز میں ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے چھ افراد کی شہادت پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر نہتے افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر گولے برساتی ہے جس سے نہتے شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوج کی جارحیت کا نوٹس لے ، وزیر اطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Related Posts