کشمیر کا محاصرہ سیاہ باب، مسئلہ رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر صرف رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا، بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام متنازعہ یکطرفہ اور غیر قانونی ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ اقدام کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش ہے،مودی حکومت کے اقدامات صرف مقبوضہ وادی اور اس کے پرامن عوام پر حملہ نہیں بلکہ یہ اقدام بقائے باہمی کے اصولوں و فلسفے، جمہوری اقدار اور انسانیت پر بھی حملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو انسانی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کھاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ بدنامِ زمانہ آر ایس ایس کا وہ متعصبانہ نظریہ کامیاب نہیں ہوگا، فاشسٹ مودی جس کا پیروکار ہے،مسئلہ کشمیر صرف رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں بدلتے حالات کے پیشِ نظر تنازعہِ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ یہ خطہ انارکی کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی اب جاگ جانا چاہیے اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، صدرِ مملکت، وفاقی وزراء شریک

انہوں نے کہاکہ پی پی پی نہ تو بھارتی بربریت پر خاموش رہے گی اور نہ ہی کشمیر کاز کے معاملے پر سلیکٹڈ وزیر اعظم کی مجرمانہ غفلت پر چپ رہے گی،کشمیر کاز کے معاملے پر میں پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،وہ وعدہ جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا، اسے میں پورا کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ، کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مقبوضہ وادی کے عوام منتظر ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی پوری قیادت متحد ہو۔ انہوں نے کہاکہ جب سے سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں آئی ہے، ذاتی انا و مفادات نے حقیقی قومی مفاد پر فوقیت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ پاکستانی عوام اور ان کے جمہوری و آئینی ادارے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ متحد کھڑے ہیں،میں اس کشمیری عوام کی وکالت کرتا رہوں گا، جو ہر روز بھارت کی قابض فوج کے ہاتھوں تشدد اور مظالم کا سامنا کرتی ہے۔

کشمیریوں کی آزادی کے بنیادی اور آفاقی حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اب دنیا کو بیدار ہونا چاہیے، اور میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، جب تک ایسے ہو نہیں جاتا۔

Related Posts