کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی، مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ
اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی۔

اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھاکہ جب اللہ تعالی نے دنیا میں جنت بنائی تو یہ تحفہ صرف کشمیری قوم کو عطا کیا،ہر کشمیری اس خوبصورت جنت کا سپاہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت سرکار نے ہر ممکن کوشش کی اس جنت کو دوزخ میں تبدیل کرے،کشمیر میں ہر بار بھارت کو شکست ملی،اللہ کا قانون ہے جنت کھبی دوزخ میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔

مشعال ملک نے کہا کہ جنت کشمیر کا سردار کوئی فرعون نہیں ہوسکتا ہے،مودی تم کیا جانو،بہادری اور دلیر ی کیا ہوتی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مودی تمہیں لاکھوں کی فوج کا غرور ہے نا جو نہتی قوم پر قبضہ کرسکتی ہے۔

ہمارے پاس اللہ ہے جو سب سے بڑا ہے اور ہمارے پاس شہیدوں کی فوج ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہمارے پاس یاسین ملک، سید علی گیلانی اور آسیہ اندرابی ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

ہمارے نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین سمیت ہر کوئی کشمیر کا محافظ ہے، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی تم بے بس ہو ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کو دبا نہ سکے،مودی تم کشمیریوں کو ہرا نہ سکے مٹا نہ سکے۔

Related Posts