اداکارہ ارمینا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، یہ خوشخبری اداکارہ نے اپنے مداحوں کو خود سنائی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ارمینا خان نے بے بی شاور کی تصاویر شیئر کیں اور ننھے مہمان کی آمد کے مرحلے کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا عمل قرار دیا۔

  یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ، مداحوں کی نگاہیں نورا فتیحی کو ڈھونڈتی رہیں

اداکارہ ارمینا خان کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں ماں بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے شوہر فیصل خان اور میں اِس خوبصورت تحفے کیلئے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے ماں بننے کی خبر پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کمنٹ باکس میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

خیال رہے کہ اداکارہ ارمینا خان نے فلم جاناں سے شہرت حاصل کی جو 2013 سے پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ و ماڈل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کی یدائش 30 مارچ 1987 کے روز ہوئی تھی۔

اداکارہ ارمینا خان کو پاکستانی سینما کے مشہور ترین ستاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لگژری اسٹائل ایوارڈ ہو یا رائٹرز ایوارڈ، اداکارہ ارمینا خان نے اداکاری کے شعبے میں اہم اعزازات اپنے نام کر رکھے ہیں۔

 

Related Posts