کرتارپورراہداری: بھارت کا سکھ یاتریوں سے سروس فیس نہ لینے کا مطالبہ، پاکستان کا صاف جواب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپورراہداری: بھارت کا سکھ یاتریوں سے سروس فیس نہ لینے کا مطالبہ، پاکستان کا صاف جواب
کرتارپورراہداری: بھارت کا سکھ یاتریوں سے سروس فیس نہ لینے کا مطالبہ، پاکستان کا صاف جواب

اسلام آباد:کرتارپور راہداری منصوبے میں بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھ یاتریوں سے کوئی سروس فیس نہ لی جائے جبکہ پاکستان نے صاف جواب دیتے ہوئے فیس کو ضروری قرار دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری معاہدے کا مسودہ ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ فریقین کرتارپور کی سروس فیس کے حوالے سے اختلافات رکھتے ہیں۔ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  کرتارپور کے گردوارے کی تزئین و آرائش کے لیے سروس فیس ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا،20سےزائدافرادہلاک

اس کے علاوہ بھارت نے مطالبہ کیا کہ گردوارے میں سکھ زائرین کے ساتھ بھارتی پروٹوکول افسران مقرر کرنے کی اجازت دی جائے جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت نے پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ یومیہ 15000 سکھ زائرین کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے جس پر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے، تاہم مستقبل میں اگر اس کی کوئی گنجائش نکلی تو اس پر ضرور بات کی جاسکتی ہے۔

دونوں ممالک نے بالآخر اکتوبر کے آخر میں کرتارپور راہداری کا تعمیراتی کام مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور راہداری منصوبے کے معاہدے کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دئیے جانے کی توقع ہے۔ 

دوسری طرف برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو  پارلیمنٹ میں ایک کے بعد ایک ناکامیوں کا سامنا ہے، پہلے یورپ سے بغیر ڈیل انخلا روکنے کا بل ان کی مرضی کے خلاف منظور کیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم کا انتخابات کا مطالبہ بھی مسترد کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم بورس جانسن کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک کے بعد ایک ناکامیوں کا سامنا

Related Posts