کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحۂ کارساز کے 16 برس کی تکمیل پر شہدائے کارساز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 16 برس قبل 18 اکتوبر 2007ء کے روز بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبال کیلئے پیپلز پارٹی کارکنان نے ملک بھر سے کراچی کا رخ کر لیا اور اسی موقعے پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے سانحہ کارساز کہا جاتا ہے۔
اسلام آباد، جماعتِ اسلامی نے اسرائیل فلسطین جنگ پر کانفرنس طلب کرلی
وطن واپسی پر چیئرپرسن پی پی پی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی پی پی کارکنان اور قائدین محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ ریلی کی صورت میں جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ خوفناک واردات کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
آدھی رات کے قریب شاہراہِ فیصل کے علاقے کارساز پر پہنچنے والے پی پی پی جیالوں کے قافلے کو دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا۔ 2 زوردار دھماکوں کے باعث درجنوں کارکنان جاں بحق اور 450زخمی ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں افراد 18اکتوبر 2007 کے روز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا استقبال کرنے کیلئے آئے۔
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے 180 سے زائد افراد کو شہید کیا اور سیکڑوں زخمی ہو گئے اور اگلے ہی روز محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے تمام زخمیوں کی عیادت کی۔
Hundreds of thousands from across Pakistan came to welcome #SMBB that fateful 18th October 2007. Bombs tore through leaving over 180 martyred & several hundred injured. With unmatched courage and compassion SMBB visited the injured the very next day. #KarsazCarnage pic.twitter.com/yZRZ45Oa4O
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) October 17, 2023
پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک میں شمعِ جمہور محترمہ بے نظیر بھٹو کی خاطر قربانی دینے والے شہدائے کارساز کے 16ویں یومِ شہادت کے موقعے پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ملک میں شمع جمہور کی خاطر قربانی دینے والے شہدائے کارساز کے 16 ویں یوم شہادت کے موقع پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔#SalamShuhadeKarsaz pic.twitter.com/Pl8BOnmAVc
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) October 18, 2023
پی پی پی کی سابق رکنِ قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ہر سال 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی شہدائے کارساز کو یاد کرتی ہے جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ اس سال ہم شہدائے کارساز کے ساتھ ساتھ فلسطین کے شہدا اور جبر و تشدد کا شکار مردوزن اور بچوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Every year #PPP marks #18thOctober to commemorate the martyrs of #Karsaz tragedy who sacrificed their lives to restore democracy in Pakistan. This year, we will come together in their memory but also express solidarity with the oppressed men, women and children of Palestine, who… pic.twitter.com/gTp5HMp60K
— Nafisa Shah (@ShahNafisa) October 16, 2023