کراچی والوں کیلئے خوشخبری، اب 5 روپے میں روٹی اور 50 روپے میں سالن دستیاب ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے، خاص طور پر کمزور معاشی حالات والے افراد ہر وقت خرچوں کی فکر میں مبتلا رہتے ہیں۔

ہمارے اردگرد ایسے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو کہ صرف دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے کئی کئی گھنٹے محنت مزدوری کرتے ہیں اور اس کے بعد ملنے والی مزدوری سے وہ بمشکل سبزی بھی نہیں خرید پاتے کیونکہ افسوس کے ساتھ ملک میں سبزی خریدنا بھی اب غریب کے بس میں نہیں رہا ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے گھروالوں کا پیٹ کیسے بھرے گا؟

اِن تمام لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کیونکہ اب وہ بھی انتہائی کم داموں میں اچھا اور پیٹ بھر کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ جی ہاں، کیا آپ نے 5 روپے کی چپاتی اور 50 روپے کے سالن کے بارے میں سنا ہے، یقیناََ نہیں سنا ہوگا لیکن کراچی میں شاہ فیصل کالونی نمبر پر 2 پر آستانہ چشتیانہ روزانہ 5 روپے میں روٹی اور 50 روپے میں سالن فراہم کررہا ہے۔

اُن کے اس جذبے کی قدر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ آدھی سے بھی کم قیمت وصول کرکے شہریوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس کھانے میں اُن کے بھی پیسے شامل ہیں۔

یہاں پر کم قیمت پر کھانا ملنے کا آغاز عصر کے بعد سے شروع ہوجاتا ہے اور پھر یہ سلسلہ صبح سحری تک چلتا ہے ، یہاں پر آنے والے لوگوں کو پہلے ٹوکن لینا پڑتا ہے پھر اس ٹوکن پر انھیں کھانا دیا جاتا ہے۔

اس فلاحی کام کا آغاز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر روزانہ شام میں 400 کے قریب سالن بکتے ہیں اور سحری میں 120 کے قریب، جس کا آغاز افطاری کے بعد ہوتا ہے اور یہ سلسلہ صبح 5 بجے تک جاری رہتا ہے۔

انہوں نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ہمارے مینو میں مختلف قسم کے سالن ہوتے ہیں، جیسے چنا آلو، آلو گوشت، دال گوشت اور دیگر کئی شامل ہیں۔

اس فلاحی میں اُن کی کئی صاحب حیثیت افراد بھی مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔

اگر آپ میں سے کوئی بھی یہاں سے کھانا خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ یہاں پر چپاتی 5 روپے کی، تندور کی روٹی 10 روپے کی، پراٹھا 20 روپے میں اور سالن 50 روپے میں دستیاب ہے۔

Related Posts