لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی میں رواں سال کے آخر میں کھل جائے گا۔
عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی میں سال رواں کے آخر میں کھلنے والا ہے۔
Despite all the challenges faced by the construction industry & difficulties in importing cancer equipment, MashaAllah Shaukat Khanum Karachi is set to open at the end of this year. SKMT Karachi will be twice the size of Lahore & will also have state of the art cancer equipment. pic.twitter.com/pemYDLDfoH
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2023
عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو درپیش چیلنجز، کینسر آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود اسپتال کا کام تیزی سے مکمل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی سہولتوں کے اعتبار سے لاہور سے دگنا ہوگا اور یہاں کینسر کے جدید آلات بھی ہوں گے۔