مسائل کے انبار ، کراچی کا بلدیاتی نظام مذاق کے سوا کچھ نہیں ،نجیب ہارون

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's Najeeb Haroon resigns as MNA
مسائل کے انبار ، کراچی کا بلدیاتی نظام مذاق کے سوا کچھ نہیں ،نجیب ہارون

کراچی:تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہاہے کہ کراچی کو ایک بار پھر سے روشنیوں کا شہر بنائینگے اس وقت کراچی کے شہری مسائل کے انبار میں دبے ہوئے ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی کی بربادی میں سیاسی جماعتوں کے زاتی مفادات کا عمل دخل ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کا بلدیاتی نظام مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے این اے256 ڈسٹرکٹ سنٹرل کراچی میں حلقے کے دورے کے دوران کیا ،اس موقع تحریک انصاف کے کارکنان سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی ، لوگوں نے ایم این اے نجیب ہارون کو اپنے اپنے مسائل اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر کا جان بوجھ کر ستیاناس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتاہے کہ کراچی کے لوگ ایک بہت بڑے امتحان سے گزررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران شہر قائد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ہم بہت جلد شہر کی روشنیاں لوٹاکر ہی دم لینگے ،اس شہر کا المیہ یہ ہے کہ اس شہر میں جو عوام کے حقوق کی آوازاٹھاتاہے اسے یا تو ماردیا جاتاہے یا پھر اس کا جینا ہی حرام کردیا جاتاہے گزشتہ دنوں ہمارے ایک دیرینہ کارکن آصف چکلی کو جس بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا ۔

یہ بات سب کو معلوم ہے آصف چکلی کا قصور یہ تھا کہ وہ شہر قائد کو گندگی سے پاک ماحول دینے کا خواہش مند تھا اور اسی نشاندہی کے جرم نے اس کی جان لے لی تھی ،نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی عوام کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل کا مقدمہ لڑینگے ۔ اگر کراچی کے لوگوں نے ہمیں اپنا ووٹ دیاہے تو اس کا حق بھی اداکرینگے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں جھگڑے کا خمیازہ شہریوں کو بھگتا پڑرہاہے ،اسی وجہ سے کراچی کو حکومت کی مسلسل توجہ درکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پورے ملک کا وقار اور معاشی حب ہے ہم کسی بھی حال میں کراچی اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔

Related Posts