شدید گرمی کے بعدشہرقائدمیں بارش اورآندھی کاامکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گرمی کی شدیدلہر کے بعدہلکی بارش اورآندھی کاامکان ہے ،محکمہ موسمیا ت 24اور25ستمبر سےکراچی میں بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم آج پیرکےروزسےہی شہرقائدکوسیاہ بادلوں نےگھیرےمیں لے لیا ہے جس کے باعث کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کاامکان ہے۔

 شہرقائد میں آج کے روز بھی شدید حبس اور گرمی کا راج رہا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تاہم دوپہر کے اوقات میں شہر قائد کو سیاہ بادلوں نے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگھوپیر اور ساٸٹ ایریا میں کالے بادل اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جب کہ اورنگی ٹاؤن میں بھی کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا زیادہ امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 21 سے 23 ستمبر تک کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا تھا اور گرمی کا یہ سلسلہ مزید ڈیڑھ سے 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس وقت بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان کی صورت اختیار کرچکا ہے لیکن طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ہےتاہم  25 سے 26 ستمبر (بدھ اور جمعرات کے روز) شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts