جامعہ کراچی نےفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاکیڈمک کی جانب سے بجٹ کٹوتیوں اورٹیکس چھوٹ میں کمی کےخلاف کی جانےوالی ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا ہے۔
جامعہ کراچی کی جانب سےجاری کیےگئےاعلامیے کےمطابق جامعہ میں کل صبح اورشام کی شفٹ میں کوئی کلاسزنہیں ہوں گی، اعلامیےمیں کہاگیا ہےکہ بجٹ میں کٹوتیوں اورٹیکس چھوٹ میں کمی کےباعث سندھ کی جامعات کی گرانٹ میں خاطرخواہ کمی ہوگئی ہےجبکہ کئی جامعات اپنے اساتذہ کوتنخواہ دینےکےبھی قابل نہیں۔
اعلامیےکےمطابق اس اقدام کےباعث جامعہ کراچی کےبھی21کروڑروپےکی رقم بجٹ کٹوتی کی نظرہوگئی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سےاعلان کےباوجود اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے ،علاوہ ازیں ٹیکس چھوٹ میں کمی کےباعث اساتذہ کی تنخواہ میں پہلےہی کافی کمی ہوگئی ہے۔
اعلامیےمیں مزیدکہاگیا ہے کہ تنخواہوں سےمتعلق مسائل اورموجودہ صورتحال کے باعث جامعہ کراچی کےاساتذہ نے اس سےپہلے بھی فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاکیڈمک کےساتھ احتجاج ریکارڈکرایاتھااورکل کااحتجاج بھی اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے۔