کراچی: کراچی یونیورسٹی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر وممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی انجمن اساتذہ کے بائیکاٹ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
ڈاکٹر حسان اوج نے کہا کہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈبورڈز کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفیکیشن جامعات کی خودمختاری کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈبورڈز کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفیکیشن جامعات کی خودمختاری کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔اساتذہ قوم کے معمار تیارکرتے ہیں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ حکومت سندھ کی وڈیرانہ سوچ اساتذہ کی تکریم سے بھی قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ سندھ حکومت جامعات کو اپنی سوچ کے مطابق چلانے کے بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔
آمرانہ سوچ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تما م مسائل کا حل باہمی افہام وتفہیم میں ہے۔شہید محترمہ بینظیربھٹو نے آمرانہ سوچ کے خلاف ہمیشہ آوازبلند کی ہے لیکن موجودہ سندھ حکومت شہید محترمہ بینظیربھٹوکے ویژن سے بھی دور ہوتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرپرتشدد، تدریس معطل، اساتذہ کا شدید احتجاج