جامعہ کراچی نے ایم اے برائے 2019کے نتائج کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UOK
UOK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے برائے2019 کے پرائیوٹ عربی ،جنرل ہسٹری،اسلامک ہسٹری،میتھمیٹکس،فلاسفی،سندھی ،اُردو اور اکنامکس کےنتائج کا اعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ عربی ،جنرل ہسٹری،اسلامک ہسٹری، میتھمیٹکس،فلاسفی،سندھی ،اُردو اور اکنامکس سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق ایم اے اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں168 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 46 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میںکامیاب قراردیا گیا ، کامیابی کا تناسب 30.95 فیصدرہا۔

ایم اے اکنامکس کے امتحانات میں 656 طلبہ شریک ہوئے،99 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کاتناسب 15.40 فیصدرہا۔

اُردو کے امتحانات میں283 طلبہ شریک ہوئے،58 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 121 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 63.25 فیصدرہا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 23 مارچ سے اورنج لائن ٹرین چلانے کا اعلان

جنرل ہسٹری کے امتحانات میں24 طلبہ شریک ہوئے ،07 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 50 فیصدرہا۔

عربی کے امتحانات میں ایک طالبعلم امین اللہ ولد کفایت اللہ سیٹ نمبر520001 شریک ہوا جس کو پہلی پوزیشن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب100 فیصدرہا۔

میتھمیٹکس کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب صفررہا، فلاسفی کے امتحانات میں 06 طلبہ شریک ہوئے جبکہ 02 طلبہ سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 33.33 فیصدرہا۔

سندھی کے امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔

Related Posts