جامعہ کراچی میں ہوئے خود کش دھماکے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، گزشتہ شب تفتیش کاروں نے گلشنِ اقبال میں کارروائی کر کے ایم فل کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔
حراست میں لیا گیا طالبعلم جامعہ کراچی میں لیکچرزبھی دیتا تھا، ملزم کے زیرِ استعمال لیپ ٹاپ اور غیر ملکی لٹریچر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں تفتیشی افسران نے نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے جس کی بناء پر معلوم ہوا ہے کہ حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا سے رابطہ کرتے تھے جبکہ حراست میں لیے گئے طالبعلم کے لیپ ٹاپ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل تحقیقات کے دوران خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے گھر کو فوری طور پر سیل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے، اُسے جلدازجلد کرش کرنا ہوگا، مریم نواز