کراچی :شہر قائد میں آج سے آئندہ دو روز تک ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہوا بنداور پارہ 42 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں شدید گرمی پڑے گی اور ساحلی شہر میں سمندری ہوا بند ہونے کی وجہ سے پارہ 42 ڈگری تک جاسکتا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ ویو کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں صحرائی علاقوں سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے شہر میں درجہ حرارت میں اضافے ہوگالیکن شام اور رات کے وقت درجہ حرارت کم ہوجائیگا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو روزے کے دوران دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے اور گھروں سے باہر جانے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں آگئے، ہیٹ ویو کی پیش گوئی