کراچی کے دکاندار کا منفرد رمضان پیکیج، بغیر منافع کے اشیاء کی فروخت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے دکاندار کا منفرد رمضان پیکیج، بغیر منافع کے اشیاء کی فروخت
کراچی کے دکاندار کا منفرد رمضان پیکیج، بغیر منافع کے اشیاء کی فروخت

کراچی: دنیا میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو بغیر کسی ذاتی مفاد کے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں، ایسے افراد ہمارے معاشرے کے لئے مثال ہیں جب ہر کوئی صرف اپنی سوچ میں گم ہے، مگر وہ دوسروں کی بھلائی میں مصروف ہیں۔ایسے ہی شاہ فیصل کالونی میں ریتہ پلاٹ پر موجود آستانہ چشتیہ کی جانب سے غریب عوام کی سہولت کے لئے بچت اسٹال کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تمام اشیاء بغیر منافع کے فروخت کی جارہی ہیں۔

ایم ایم نیوز کی ٹیم اس حوالے سے حقیقت جاننے کے لئے آستانہ چشتیہ شاہ فیصل کالونی پہنچی، اس موقع پر دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم یہ سامان کرایہ اور مزدوری نکال کر جو لاگت آتی ہے، اتنے میں فروخت کردیتے ہیں، اس پر ہم کوئی منافع نہیں رکھتے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں مل سے جو آٹا ملا ہے اُس کے آنے کرایہ اور مزدوری نکال کر ہمیں یہ 1310روپے کا 10کلو پڑا ہے، جسے ہم 1310روپے میں ہی فروخت کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہماری ایک مل والے سے بات چل رہی ہے، اس نے ہمیں مزید سستا آٹے دینے کہا ہے، اگر وہ ہمیں مل جاتا ہے تو ہم اسے بھی بغیر منافع کے فروخت کریں گے۔ مطلب ٹرانسپورٹ کا کرایہ اور مزدوری نکال کر جو لاگت ہوگی اسی پر فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نورس کی بوتل ہم 240کی دے رہے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں 280سے 300روپے میں فروخت ہورہی ہے، اسٹال کے مالک کا کہنا تھا کہ دوسرے دکاندار بھی اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں، جبکہ ہمارے اپنے لڑکوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت کسی نے 50، کسی نے لاکھ، اسی طرح سے تقریباً 25لڑکوں نے 8لاکھ روپے جمع کرکے یہ سارا راشن اکٹھا کیا ہے۔

اسٹال کے مالک نے کہا کہ مجھے یہ کام کرنے کے لئے جگہ کا مسئلہ تھا، تو پہلے یہ کام میں سڑک پر کرلیتا تھا، اب یہ گھر والے نے مجھے جگہ فراہم کردی ہے، جس کے بعد میں نے یہ کام یہاں سے شروع کردیا ہے، اگر مجھے بڑی جگہ مل جاتی ہے تو انشاء اللہ میں اس سے بھی اچھا کام کرسکتا ہوں، کیونکہ میرے ساتھ اللہ پاک کی مدد ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے اگر کوئی مل مالکان اس وقت ہماری سن رہے ہیں تو ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اس کو اور کم ریٹ پر فروخت کریں۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ آستانہ چشتیہ والے بہت اچھا کام کررہے ہیں، غریبوں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، ان کی انتظامیہ بھی بہت اچھا کام کررہی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید اچھا کام کرنے کی توفیق دے۔

Related Posts