کراچی نے ثابت کردیا کہ قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی نے ثابت کردیا کہ قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سراج الحق
کراچی نے ثابت کردیا کہ قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سراج الحق

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی نے ثابت کردیا کہ قوم قائدِ اعظم کے نظرئیے کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کراچی میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں گزشتہ روز کے تاریخی اجتماع کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اہلیانِ کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

پیغام میں جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے امت کی نمائندگی کا حق ادا کردیا۔ مسجدِ اقصیٰ اور غزہ کی محبت میں تاریخ رقم کردی۔ اسلام آباد کے بعد کراچی کے عوام بھی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم مسئلۂ فلسطین پر قائدِ اعظم کے ویژن اور نظرئیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ 30 مئی کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پشاور میں تاریخی مارچ ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالم اسلام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے اور تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال دے۔

تیمرہ گرہ دیر پائن میں 6 روز قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے سعودی عرب، ایران، ترکی اور پاکستان کے حکمرانوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ غزہ میں محصور لاکھوں بچوں اور بچیوں کی بلبلاہٹ کو سنیں جو آسمان کی طرف منہ کر کے امت مسلمہ کو مدد کے لیے پکا ررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے، سراج الحق

قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکا اور بھارت کھل کر دہشت گرد ریاست اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں، مسلم ممالک کو اپنے اختلافات ختم کرکے اسرائیل کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

 لاہورمیں جماعتِ اسلامی کے مرکز کے مرکز منصورہ سے 7 روز قبل جاری ہونے والے فلسطین کی صورتحال پر بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امت مسلمہ کا یک جان ہوکر ظالم کے مقابل کھڑا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور بھارت دہشتگرد ریاست اسرائیل کے کھلے حامی ہیں، سراج الحق

Related Posts