کراچی: بینک سے 5 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس کی سیکورٹی ملے گی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی: بینک سے 5 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس کی سیکورٹی ملے گی
کراچی: بینک سے 5 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس کی سیکورٹی ملے گی

کراچی پولیس نے 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والے شہریوں کو سیکیورٹی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بینک سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والے شہری پولیس سے رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ صنعتی زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے نیا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ سائٹ میں 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں کسی بھی بینک سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والے شہری پولیس سے رابطہ کریں۔ شہریوں کی آگہی کیلئے بینکس کے باہر پوسٹر لگا دئیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں جو بینکس کے قریب ہوں گے تاکہ لاکھوں روپے نکلوانے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 63 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر متاثرہ شہری زخمی ہوگیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے پیر ودھائی انڈر پاس پر پیش آیا جہاں 3 نامعلوم مسلح ڈاکو گاڑی میں آئے اور ایوب خان نامی رکشے میں سوار شہری سے 1 لاکھ 90 ہزار ریال چھین لیے۔

مزید پڑھیں: ڈاکو گن پوائنٹ پر 63 لاکھ لوٹ کر لے گئے، مزاحمت پر شہری زخمی