رینجرز اور پولیس کی شہر میں مشترکہ کارروائیاں ،16ملزمان کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulistan-e-Johar encounter: Police identifies owner of the car

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی سمیت اسٹریٹ کرائم اور دیگروارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق چاکیواڑہ میں کارروائی کے دوران ایک ملزم عتیق کو گرفتارکرلیاگیاہے،جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق رینجرزسندھ اور پولیس نے فیروز آباد،الفلاح، نیپئر،عیدگاہ اورکورنگی کے علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے13 ملزما ن گل امیر،حضرت گل،محمد نعیم،محمد صابر،عمران خان عرف مانیکی،محمد وقار،تامیل عمر،عمر خیام،عذیر جاوید، محمد شان عرف شانہ، محمد راشد، تنویر عباس اور محمد شہباز کو گرفتارکیا گیا۔

مزید پڑھیں:رائو انوار نے پولیس سروس میں واپسی کیلئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کردیئے

جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔سعودآباداورفیروزآباد کے علاقوں سے2ملزمان راشد علی عرف موٹاعرف لالو اور صدام حسین عرف گینڈا کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے۔

Related Posts