کراچی کے داخلی راستے پر کنٹینرز چھیننے والا بین الصوبائی گروہ مقابلے کے بعدگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

malir police

کراچی :شہر قائد میں داخل ہونیوالے کنٹینرز چھیننے والا بین الصوبائی گروہ مقابلے کے بعد پولیس کی گرفت میں آگیا، سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد، وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ملیر پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے پرگڈاپ کے قریب سے گرفتار کیا،ملزمان کا گروہ کنٹینر چھیننے کیلئے گھات لگائے بیٹھا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت چھ مسلح ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عاشق عرف مقیم ،ساگر،طارق علی،محمد جنید،طالب حسین اورمحمد اظہر نویدگرفتار ملزمان میں شامل ہیں،پولیس نے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گذشتہ ماہ جامشورو کی حدود سے سامان سے لدے کنٹینر کو چھین کر فرار ہونے کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان کے گروہ نے گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں سامان سے بھرے پانچ کنٹینرز چھیننے کی وارداتیں کیں۔

گرفتار ملزمان ٹرک سے راستہ روک کر لوڈ کنٹینرز سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اتار کر جھاڑیوں میں باندھ کر فرار ہو جاتے تھے۔

گرفتار ملزمان نے چھینے گئے کنٹینرز سے سامان کو گودام میں ڈمپ کر کے خالی کنٹینر ہائی وے پر لاوارث چھوڑنے کا انکشاف کیا۔

ملزمان سے گودام کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف سندھ اور پنجاب کے متعدد تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:مشکوک گاڑی کراچی میں داخل، دہشت گردی کاخدشہ، پولیس ہائی الرٹ، جگہ جگہ ناکے لگ گئے

ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

Related Posts