کراچی:گلشن سرجانی فیز ٹو میں پولیس موبائل خاتون پر چڑھا دی، جس سے خاتون کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گلشن سرجانی فیز ٹو میں پولیس اہلکاروں نے سامنے کھڑی خاتون پر موبائل وین چڑھا دی، جس سے خاتون کی دونوں ٹانگیں مبینہ طور پر ٹوٹ گئیں۔
ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کردیئے، ایس ایس پی نے پانچوں اہلکاروں کو فوری معطل کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ معطل پولیس اہلکاروں کے خلاف معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ابتدائی بیان بھی لے لیا گیا ہے، اہلکاروں کی غلطی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ کا نکاح کب ہوا؟نکاح کے گواہان کون تھے؟