کراچی پولیس کی کارروائی، چور رنگے ہاتھوں گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، چور رنگے ہاتھوں گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی پولیس کی کارروائی، چور رنگے ہاتھوں گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے شہری کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شہری کی اطلاع پر 1 موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق یہ کارروائی افروز ٹیکسٹائل ملز کے قریب کی گئی۔

ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق پولیس نے  ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ملزم احمد علی سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

موٹر سائیکل لفٹر کی گرفتاری کا مقدمہ دفعہ 381اے کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش سنٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) اور اے وی ایل سی کے سپرد کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف مقدمہ درج

Related Posts