سانگھڑ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف 11 پاکستانیوں کے قتل کا مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانگھڑ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف 11 پاکستانیوں کے قتل کا مقدمہ درج
سانگھڑ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف 11 پاکستانیوں کے قتل کا مقدمہ درج

صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں انڈیا کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریا سوایمسیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں درج مقدمے میں  بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو   11 پاکستانی ہندو مہاجرین کے قاتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا جنہیں بھارت کے شہر جودھ پور میں گزشتہ ماہ قتل کیا گیا۔

متاثرہ خاندان کی بیٹی شریمتی مکھی کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے قتل کیا۔ مقدمے میں قتل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مدعیہ شریمتی مکھی نے حکومتِ پاکستان سے استدعا کی ہے کہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہمارے خاندان کے 11 افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں، دہشت گردوں کو سزا دلانے کیلئے وفاقی حکومت عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کرے  جبکہ مذکورہ ہندو خاندان کا تعلق سندھ کے علاقے تھرپارکر سے ہے۔

قبل ازیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تھرپارکر کے خاندان نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ بھارتی صحرائے راجستھان میں سکونت اختیار کی جہاں کچھ ہی عرصے کے بعد 11 افراد صبح کے وقت مردہ پائے گئے جن کے قتل کی ذمہ داری مبینہ طور پر بی جے پی اور آر ایس پر عائد کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، عینی شاہد کا بیان

Related Posts