کراچی پولیس سے 6 مقابلوں کے دوران 7 ڈاکو زخمی، متعدد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل
کراچی پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل

کراچی پولیس سے ڈاکوؤں سے 6 مقابلوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف قسم کا غیر قانونی اسلحہ، 10 پستول اور 4 موٹر سائیکلز برآمد کر لیں۔ برآمدہ اسلحے کو فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کروڑوں کی ڈکیتی کا معمہ حل، 3 ملزمان گرفتار

گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی پولیس نے ایسٹ، ویست اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 715 سے زائد ملزمان گرفتار کیے۔ منشیات کے خلاف مہم کے دوران بھی پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں۔

انسدادِ منشیات مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 87 کلو 320 گرام چرس، 1 کلو 350 گرام ہیروئن اور 1 کلو 761 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار اسٹریٹ کریمنلز سے لوٹ مار میں استعمال کیا گیا اسلحہ برآمد ہوا۔

گرفتار اسٹریٹ کریمنلز کے قبضے سے 135 سے زائد مختلف قسموں کا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کے خلاف بھی کارروائی کی۔

پولیس نے چھینی اور چوری کی گئی 55 موٹر سائیکلز اور 9 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

 

Related Posts