شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جہاں کراچی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان سرجانی ٹاؤن کے علاقے ساحرہ بی بی گوٹھ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈکیت زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے دونوں ملزمان کو کراچی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے سے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے نام فرقان اور نبیل ہیں۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ کے ساتھ پولیس مقابلہ سرجانی ٹاؤن میں ہوا۔ مقابلے میں خوش قسمتی سے پولیس یا شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چور رنگے ہاتھوں گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد