کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتاراسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

street criminals arrested
کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتاراسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا گروپ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاکہ نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ڈاکو تھا، ملزم عامر ساتھی عدنان کے ساتھ کہیں جا رہا تھا عدنان سے گولی چل گئی، گولی لگنے سے عامر زخمی ہوا۔
ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق عدنان موقع سے فرار ہوگیا، جس پستول سے گولی چلی وہ زخمی ڈاکو عامر کا ہے، عدنان اپنے ہمراہ پستول بھی لے گیا۔

Related Posts