کراچی، شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرادی۔

دو روز قبل صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلزبس سروس کی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔ پیپلز بس سروس ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی۔

 

شہری اس سہولت سے کیسے استفادہ کرسکتے ہیں؟

پیپلز بس سروس ایپ پر شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے شہری بس کا ماحول دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 51 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

پیپلز بس میں سفر کرنے والے شہریوں کو ایپ سے گاڑی کی لوکیشن کابا آسانی پتا چل سکے گا اور صارفین آن لائن بکنگ، روٹ اور کرائے سمیت دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔

انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت پیپلزبس کی مانیٹرنگ ہوگی، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ بس میں آڈیو سسٹم، یوایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی ہوں گے۔

Related Posts