کراچی: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں (آج) سے 20 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت راجستھان (انڈیا) کے جنوب مشرق میں ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اس کے جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
جس کے باعث تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، جامشورو، لاڑکانہ، دادو، کراچی، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی تاریخ میں پہلی سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست
اس دوران سکھر، گھوٹکی، قمبر، شہداد کوٹ، بارکھان، سبی، ژوب، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بھی 18 ستمبر سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔