کراچی میں مذہبی ہم آہنگی کی روشن مثال، مسجد کے دروازے اہل تشیع نمازیوں کیلئے کھول دیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi mosque sets example of inter-faith harmony, opens doors for Shia prayer goers

کراچی : شہر قائد میں شہداء کربلا اور حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پر نماز کے وقت مسجد کے دروازے اہل تشیع نمازیوں کیلئے کھول کر مذہبی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال قائم کردی گئی۔

نمائش چورنگی پر دیوبند مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والی مسجد قباء میں چہلم کے جلوس کے شرکاء نے نماز ادا کی، شہریوں کی جانب سے اقدام کو بھرپور سراہا گیا۔

گزشتہ روز چہلم امام حسین ؓکے موقع پر جب نماز کا وقت ہوا تو مسجد انتظامیہ نے مسجد کے دروازہ جلوس کے شرکاء کیلئے کھول دئیے جہاں جلوس کے شرکاء سمیت دیگر نمازیوں نے ایک ساتھ نماز کی ادائیگی کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کا معاملہ زور پکڑ رہا تھا تاہم گزشتہ روز ہونیوالے اس واقعہ نے اہل سنت اور اہل تشیع مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چہلم امام حسین ؓکامرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں پہنچ کراختتام پذیر

شہریوں کا کہنا ہے کہ شیعہ نمازیوں کا سنی بھائیوں کے ساتھ نماز ادا کرنا مستحسن اقدام ہے اور اس طرح کے اقدامات سے دونوں مسالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Related Posts