پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے مختلف ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کے یک طرفہ ہوائی ٹکٹ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 36 ہزار روپے ہے، مگر اب اس میں ہوشربا اضافے کے بعد کراچی سے لاہور ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 89 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔
2024 کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ کن کن کھلاڑیوں کو سرچ کیا گیا؟
کراچی سے اسلام آباد کے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 17630 روپے جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 44475 روپے ہوگی۔
لاہور سے کراچی کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 43,682 روپے ہوگی۔ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 81.102 روپے ہوگی۔
اسلام آباد سے کراچی ایک طرف 28,652 روپے جبکہ دونوں اطراف کے ہوائی ٹکٹ کی قیمت 45,982 ہوگی۔