بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں غیر قانونی نوکریاں،جعلی سرٹیفکیٹ کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں غیر قانونی نوکریاں اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والی ملزمہ پکڑی گئی جس نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی میں جعلی نوکریاں، سرٹیفکیٹ اور داخلے دینے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمہ انٹرمیڈیٹ بورڈ میں جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ بناتی تھی۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ جعلی نوکری سے قبل بورڈ کا آئی ٹی افسر اکرم میرا دوست تھا جس نے بتایا کہ کون سا سرٹیفکیٹ کیسے تیار کیا جاسکتا ہے۔

گرفتار ملزمہ نے تحقیقات کے دوران مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پولیس افسر نے اپنی ایک رشتہ دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بنوائی۔ واقعے پر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی بد ترین کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، دسویں کے بعد نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل آؤٹ ہوگیا۔

رواں برس جولائی کے دوران میٹرک سائنس گروپ کے تحت نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ صبح 9 بج  کر 15 منٹ پر امتحان سے 15 منٹ قبل آؤٹ ہوا جس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔

کراچی بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا، تاہم یہ پرچہ سوا 9 بجے سوشل میڈیا پر نظر آنے لگا۔

مزید پڑھیں: کراچی بورڈ ، دسویں کے بعد نویں کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ

Related Posts