کراچی کی بین الاقوامی سطح پراپنی الگ شناخت اورحیثیت ہے،آئی جی سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kaleem imam

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی کی بین الاقوامی سطح پراپنی ایک الگ شناخت اورحیثیت ہے۔ یہاں پولیسنگ کے چیلنجز بھی انتہائی توجہ طلب اور ہمہ وقت چوکنا اور مستعد رہنے کے متقاضی ہیں۔ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ناراض اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو واپس معاشرے کی طرف لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ہوٹل میں صوبائی مشاورتی کانفرنس/سیمینار بعنوانشہری،انصاف تک رسائی میں رکاوٹیں اوراسباب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں وزیراعلی سندھ کے مشیربیرسٹر مرتضی وہاب،سندھ پولیس کے سینئرافسران کے علاوہ سول سوسائٹی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد/ریٹائرڈججز/وکلا فلاحی وسماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کرمنل جسٹس سسٹم کو بہتر اورموثر بنانے کے ضمن میں شہریوں کے فرائض، پولیس کی آپریشنل/انویسٹی گیشن/پراسیکیوشن ذمہ داریوں اورججز کی جانب سے اٹھائے جانیوالے تمام تر ضروری امور واقدامات کاخصوصی حوالوں سے تفصیلی احاطہ کیا اور شرکا کومفیدمعلومات سے آگاہی دی۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت جلاس ، اسٹریٹ کرمنلز کے سمری ٹرائل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ سندھ تین ہزارسال پرانی دھرتی ہے اور باالخصوس کراچی کی بین الاقوامی سطح پراپنی ایک الگ شناخت اورحیثیت ہے ۔

یہاں ملک کے دیگرتمام صوبوں سے لوگ حصول روزگار،تعلیم اورصحت جیسے مسائل کے حل کے لیئے آتے ہیں جبکہ دنیا کے مختلف ممالک سے غیرملکی مندوبین،ماہرین وغیرہ بھی اس صوبے کا سیر وتفریح اور دیگر پیشہ وارانہ امور کی غرض سے اکثر وبیشتر دورہ کرتے رہتے ہیں ۔

اس لحاظ سے یہاں پولیسنگ کے چیلنجز بھی انتہائی توجہ طلب اور ہمہ وقت چوکنا اور مستعد رہنے کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ججزکے دوکام ہیں اگرکسی کاجھگڑاہوجائے توفیصلہ کریں کون صحیح ہے کون غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ناراض اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو واپس معاشرے کی طرف لائیں اورانھیں کارآمد شہری بنا کرقومی ترقی کے دھارے کاحصہ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک پرامن اورمہذب معاشرے کے قیام کی بنیادہی انصاف اوراس کے تقاضوں کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس ریکروٹمنٹ کے عمل میں انصاف،میرٹ اورغیر جانبداری کوترجیح دی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات اورنتائج عوام دوست پولیسنگ اقدامات پربراہ راست اثراندازہونگے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پوری دنیا میں پولیس کوفنڈز کی کمی کا سامنا ہے پولیس کو اگرمکمل فنڈز دستیاب ہونگے تونتائج بھی مذید بہترآئیں گے۔محکمہ پولیس سندھ خواتین کی ریکروٹمنٹ میں تیزی لائی گئی ہے جس کا مقصد خواتین کے مسائل اور مشکلات وشکایات کا اذالہ بروقت اورموثر بنانا ہے۔

Related Posts