کراچی: سال نو کی پہلی صبح سردی کی شدت میں اضافہ، شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
کراچی میں گزشتہ کئی روز سے سردی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 8 سے 7 کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ رات اور آج صبح سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔