رضوان کی سنچری کام نہ آئی، دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی نے ملتان کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی نے آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا، فوٹو جیو
 پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز  کو شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے  235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور  ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ہوپ نے  اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 55 رنز کی شراکت ہوئی تاہم ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد عثمان خان بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

رضوان اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، اُنہوں نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 63 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی۔ کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے، اُن کے علاوہ کامران غلام نے 36 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234رنز  بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts