کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔
جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غرنی کی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک کی گرفتاری اورملک شہزاد اعوان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط کے ذریعے ملک شہزاد اعوان کے مفرور وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا۔مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کیلئے پولیس سے تعاون کیا جائے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان قیادت کے فیصلوں سے ناراض، استعفیٰ دے دیا