پہلا صفحہ » بریکنگ نیوز » کراچی میں 10 سالہ بچہ قتل، ملزمان نے لاش کچرے کے ڈبے میں پھینک دی
کراچی : گلبرگ کے علاقے میں دس سالہ لاپتہ بچے کو گلہ دبا کر قتل کردیا گیا، ملزمان نے لاش کچرے کے ڈبے میں پھینک دی، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
مقتول کے اہل خانہ کے مطابق بچہ 9 دسمبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے گیا لیکن وہ گھر نہیں لوٹا۔ علاقے میں تلاش کرنے کے بعد بچے کے والد نے گلبرگ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔
بچے کے چچا نے بتایا ہم شام 5 بجے پولیس کے پاس گئے لیکن انہوں نے شکایت درج نہیں کی اور آخر کار رات 2 بجے ایف آئی آر درج کی جبکہ پولیس نے بتایا کہ ایک 10 سالہ لڑکے کی لاش کراچی کے موسیٰ کالونی میں کچرے کے ڈبے سے ملی ہے ۔
بچے کے گلے میں کپڑا بندھا ہوا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا،نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مقتول اپنے بہن بھائیوں میں دوسرا بڑا تھااوربچے کا والد کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتا ہے،پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Related news